ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر کارروائی ،سنیئرلیڈروں کوحراست میں لیاگیا

جماعت اسلامی جموں وکشمیر پر کارروائی ،سنیئرلیڈروں کوحراست میں لیاگیا

Sat, 23 Feb 2019 21:05:59    S.O. News Service

سری نگر23فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) پولیس نے جمعہ۔ہفتہ کی درمیانی رات میں کشمیر میں جماعت اسلامی جموں اینڈ کشمیر پر کارروائی کرتے ہوئے اس کے سربراہ عبدالحمید فیاض سمیت کم از کم 24 اراکین کو حراست میں لے لیاہے۔ حکام نے یہاں یہ معلومات دی ہیں۔پولیس نے حراست میں لینے کے رجحان کو باقاعدہ کارروائی بتایا وہیں واقعات کی معلومات رکھنے والے حکام کا کہنا ہے کہ یہ علیحدگی پسندگروپ تحریک حریت سے وابستہ تنظیم پر پہلی بڑی کارروائی ہے۔جماعت نے ایک بیان جاری کرکے حراست میں لیے جانے کی مذمت کی اورکہاہے کہ یہ قدم اس علاقے میں اور غیر یقینی صورتحال کی راہ ہموار کرنے کے لیے رچی گئی سازش ہے۔جماعت نے دعویٰ کیاہے کہ 22 اور 23 فروری کی درمیانی رات میں پولیس اور دیگر ایجنسیوں نے ایک جامع گرفتاری مہم چلائی ہے اوروادی میں بہت سے گھروں پر چھاپہ ماری کی ہے۔ اس کے مرکزی اور ضلع سطح کے کئی لیڈروں کوگرفتار کیا گیا جس میں امیر ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اوروکیل زاہد علی (ترجمان) شامل ہیں۔جماعت کے ارکان کو جنوبی کشمیرکے اننت ناگ، پہلگام، دالگام، ترال سمیت مختلف مقامات سے حراست میں لیاگیاہے۔اس کے علاوہ پولیس نے جمعہ کی رات یاسین ملک کو بھی حراست میں لیاہے۔ جموں وکشمیر میں اضافی فورسزکو تعینات کیا گیا ہے لیکن کسی نے بھی اس طرح کی وسیع تعیناتی کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی ہے۔


Share: